پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کا رنگا رنگ آغاز

ویب ڈیسک – شائقین کا انتظار ختم پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کا باقاعدہ آغاز دبئی میں ایک رنگا رنگ تقریب سے ہو گیا۔ اب ہو گی چوکوں چھکوں کی بارش، وکٹیں گریں گی اور کیچ پکڑے جائیں گے۔ افتتاحی تقریب میں عابدہ پروین، علی ظفر، شہزاد رائے اور امریکی گلوکار جیسن ڈیرولو نے اپنی آواز کا  جادو جگایا۔ افتتاحی تقریب کا آغاز قومی ترانے کے ساتھ کیا گیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے بعد بالترتیب کراچی کنگز، لاہور قلندرز، دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی اور پھر سب سے آخر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی میدان میں آمد ہوئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس ایل چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ اس مرتبہ خوشخبری یہ ہے کہ فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میدان سے باہر 10 ہزار تماشائی داخل ہونے کی کوشش کررہے ہیں، تمام ٹکٹس فروخت ہوچکی ہیں اور جب میچ شروع ہوگا تب اسٹیڈیم مکمل طور پر بھرا ہوا نظر آئے گا۔

پشاور زلمی ٹیم ٹائٹل کے دفاع کی مہم پی ایس ایل کا حصہ بننے والی فرنچائز ملتان سلطان کے خلاف میچ سے کررہی ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *