پردہ دار خاتون سے شادی، عمران جدید پاکستان سے کوسوں دور: ریحام خان

ویب ڈیسک – چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ ایک پردہ کرنے والی خاتون سے شادی کر کےعمران خان نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ جدید پاکستان سے کوسوں دور ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے عمران خان کی تیسری شادی کو ان کی سیاسی خودکشی قرار دے دیا۔ وہ لندن میں برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دے رہی تھی۔

ریحام خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ نے جس طرح کا پردہ کیا ہے، وہ پاکستانی معاشرے کی عکاسی نہیں کرتا، عمران خان صوفی ازم کے راستے پر گامزن ہو گئے ہیں۔

  ریحام خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرے بارے میں جو کچھ کہا گیا اور لکھا گیا، اس کے بارے میں زیادہ حساس نہیں رہی لیکن بہرحال میں بھی ایک انسان ہوں۔ لوگ سمجھتے نہیں ہیں کہ ماضی کی یادوں کو کریدنا کتنا تکلیف دہ ہوتا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.