لوڈشیڈنگ ہو گی، نہیں ہوگی… وزیرِ توانائی بوکھلا گئے

ویب ڈیسک – وفاقی وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری لگتے ہیں کچھ بوکھلائے سے کبھی کہتے ہیں لوڈشیڈنگ ہو گی کبھی کہتے ہیں نہیں ہو گی۔ گزشتہ روز انہوں نے کہا تھا کہ عوام گرمیوں میں لوڈشیڈنگ کیلئے تیار ہو جائیں لیکن آج پریس ریلیز میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

وزیرِ توانائی کی جانب سے آج جاری پریس ریلیز کے مطابق سسٹم میں وافر مقدار میں بجلی موجود ہے۔ مارچ میں بجلی کی طلب 15800میگاواٹ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہمارے پاس 16000 میگا واٹ بجلی موجود ہو گی۔

وزیر توانائی اویس لغاری کے مطابق اپریل کے مہینے میں بجلی کی طلب 18000میگا واٹ جبکہ پیداوار 18800 میگا واٹ ہو گی۔ مئی میں بجلی کی طلب 20888 جبکہ پیداوار 20900 میگا واٹ رہے گی۔جون میں بجلی کی طلب 23966 جبکہ پیداوار 24310 میگا واٹ ہو گی اورجولائی میں بجلی کی طلب 24029 جبکہ پیداوار 24800 میگا واٹ رہے گی۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ان اعدادوشمار سے ظاہر ہے کہ ہمارے پاس پورے ملک کی بجلی کی طلب کے مطابق پیداوار موجود ہو گی تاہم کسی پلانٹ کی تکنیکی خرابی کو خارج ازمکان قرار نہیں دیا جا سکتا جس کی وجہ سے کچھ علاقوں میں عارضی طور پر لوڈشیڈنگ ہو سکتی ہے۔

source

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *