
PSL 2018 : پہلے میچ میں ملتان سلطان نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ویب ڈسک – پی ایس ایل 2018 کے افتتاحی میچ میں ملتان سلطان نے دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کو7 وکٹوں سے ہرا دیا. دبئی میں کھیلا گیا پاکستان سپر لیگ کا پہلا میچ پشاور زلمی اور ملتان سلطان کے درمیان کھیلا گیا.پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اووروں میں 6 وکٹوں پر 151 رنز بنائے. پشاور زلمی کی جانب سے محمد حفیظ نے عمدہ بیٹنگ کی اور 59 رنز بنا کر اپنی ٹیم کا مجموعہ 151 رنز تک پہنچا دیا. ملتان سلطان کی جانب سے محمد عرفان نے 2 وکٹیں حاصل کیں.