ہم سے وہ کھیل نہ کھیلیں جو ہم نے ایجاد کیا ہو: جسٹس عظمت

ویب ڈیسک  – توہین عدالت کیس میں آج مسلم لیگ کے رہنما عدالت میں پیش ہوئے۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس عظمت سعید کا دانیال عزیز کے ساتھ مکلامہ ہوا جس کے بعد دانیال عزیز کے خلا عدالت نے  توہین عدالت کیس کی سماعت 6 مارچ تک کے لیے ملتوی کر دی۔

مکالمہ: عدالت عظمیٰ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو دانیال عزیز کے وکیل نے کہا کہ ہم نے تقریری ریکارڈ نگ کے لیے درخواست کی ہے جس پرعدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ کی درخواست پڑھی جو کلپ مانگ رہے ہیں وہ دیں گے۔

جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیے کہ ہم سمجھے تھے آج آپ ہمیں کوئی فلم دکھائیں گے، آپ کی کوئی فلم آسکر کے لیے تو نامزد نہیں ہوئی نا؟۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے آپ کے لیے اسکرین آویزاں کی ہے، ہمیں کون سی فلم دکھا رہے ہیں؟ کس کس فلم کو آسکر ایوارڈ ملا؟۔

دانیال عزیز کے وکیل نے جواب دیا کہ کوئی فلم نہیں دکھانی تحریری جواب داخل کرایا ہے۔

جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیے کہ ہم سے وہ کھیل نہ کھیلیں جوہم نے خود ایجاد کیا، ٹانگیں نہ کھینچیں۔

انہوں نے کہا کہ وکیل صاحب آپ کے پاس کریڈٹ کارڈ ہے؟ یاد رکھیں کریڈٹ کارڈ کی ایک حد ہوتی ہے۔

بعدازاں سپریم کورٹ آف پاکستان نے دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی کردی

 



 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.