PSL 2018 : آج کراچی کوئٹہ سے اور لاہور ملتان سے ٹکرائیں گے

ویب ڈیسک – پاکستان سپر لیگ کے پہلے مرحلے کو دوسرے روز آج دومیچ کھیلےجائیں گے۔ پہلا میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ لاہور قلندر اورملتان سلطان کے درمیان ہوگا۔

دونوں میچ دبئی کرکٹ سٹیڈیم سے براہ راست دکھائیں جائیں گے۔ کراچی کنگز اور کوئتہ گلیڈیئٹرز کا میچ شام 4.30 پر جبکہ لاہور قلندرز اور ملتان سلطان کا میچ رات 8.30 بجے شروع ہوگا۔ اس سے پہلے گزشتہ روز ہونے والے پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کے افتتاحی میچ میں ملتان سلطان کی نوآموز ٹیم نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.