پاکستان تنہا رہ گیا، چین اور سعودی عرب نے بھی ساتھ چھوڑ دیا

ویب ڈیسک – پاکستان عالمی سطح پر تنہا رہ گیا۔ یرس میں فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ کیٹیگری میں شامل کر کے دہشت گردی کے خلاف دی جانے والی قربانیوں کو نظراندز کر دیا گیا۔

گرے لسٹ کیٹیگری پر عملدرآمد جون میں کیا جائے گا جس کے مطابق پاکستان کو ان ملکوں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا جن ملکوں پر دہشت گردوں کی معاونت کا الزام لگایا جاتا ہے۔ ایسے کڑے وقت میں چین اور سعودی عرب جیسے قریبی ممالک نے پاکستان کا ساتھ چھوڑ دیا اور پاکستان مخالف قرار داد کو کامیابی دلوا دی۔

سوائے ترکی کے کسی ملک نے پاکستان کا ساتھ نہ دیا اور دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی تمام قربانیاں رائیگاں چلی گئی،۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.