پی ایس ایل 2018: ملتان سلطان نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

ویب ڈیسک – آج ہوئے پی ایس ایل سیزن تھری کے دوسرے میچ میں ملتان سلطان نے لاہور قلندرز کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری جیت درج کروا لی۔ آج پہلے کھیلتے ہوئے ملتان سلطان نے لاہور قلندرز کو 180 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ ملتان سلطان کی جانب سے کمار سنگاکارا نے آج پھر نصف سنچری سکور کی اور اپنی ٹیم کو ایک اچھا مجموعہ بورڈ پر لگانے میں مدد کی۔

جواب میں 180 رنز کے ہدف کے تعقب میں لاہور قلندر کا آغاز انتہائی شاندار رہا۔ فخر زمان اور عمر اکمل نے اپنی ٹیم اچھی پوزیشن میں لا کھڑا کیا لیکن ان دونوں کھلاڑیوں کے آئوٹ ہوتے لاہور قلندرز کی ٹیم بیٹنگ کرنا بھول گئی اور محظ 4 رنز ک عوض 5 وکٹیں گنوا دی۔ لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 136 رنز پر آئوٹ ہو گئی۔ ملتان سلطان نے یہ میچ 43 رنز سے جیت لیا۔

ملتان سلطان کی جانب سے جنید خان نے پی ایس ایل سیزن تھری کی پہلی ہیٹرک بھی کی۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.