ویب ڈیسک : پی ایس ایل سیزن تھری اپنی پوری چمک دمک کے ساتھ دبئی میں جاری ہے۔ پاکستان سپر لیگ کا یہ میلا سجے آج تیسرا دن ہے۔ آج کے دن مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔ دونوں میچ دبئی سپورٹس سٹی میں کھیلے جائیں گے۔
پہلا میچ اسلام آباد یونائینٹڈ اور پشاور زلمی جبکہ دوسرا میچ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈیئیٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کا یہ سیزن تھری کا پہلا میچ ہو گا جبکہ باقی تینوں ٹیمیں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ کوئی بھی ٹیم اپنا افتتاحی میچ جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔
کل رات ہوئے ایک دلچسپ مقابلے میں ملتان سلطان نے لاہور قلندرز کو ہرا کر ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری جیت درج کروائی۔ اس میچ کی خاص بات فاسٹ باﺅلر جنید خان کی ہیٹرک رہی۔