
شاہراہ فیصل پر فائرنگ، کراچی پولیس حرکت میں
ویب ڈیسک : کراچی کی مصروف ترین شاہراہ فیصل پر سرعام فائرنگ کرنے اور پولیس کو کھلا چیلنج دینے کی ویڈیو کیا سوشل میڈیاپر وائرل ہوئی کراچی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں میں ایک کھلبلی سی مچ گئی۔ کراچی پولیس کے اعلیٰ افسران نے حکم دیا کہ فائرنگ کرنے والے ملز م کو آج ہی گرفتار کیا جائے۔
قصہ کچھ ہوں ہے کہ گزشتہ رات سوشل میڈیا پر عدنان پاشا نامی کراچی کے ایک بگڑے نوجوان کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ شاہراہ فیصل پر کھڑا گن نکال کر ہوا میں چند فائر کرتا ہے اور ساتھ ہی نا زیبا الفاظ میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چیلنج کرتا ہے کہ دم ہے تو عدنان پاشا کو پکڑ کر دکھاﺅ۔
دیکھنا یہ ہے کہ کراچی پولیس کیا واقعی بگڑے رئیس کو سبق سکھاتی ہے یہ دیگر کیسوں کی طرح یہ کیس بھی کہیں دب جائے گا اور دیگر رئیس زادوں کو من مرضی کا لائسنس دے دیا جائے گا۔