توہین عدالت، طلال چوہدری نے ملبہ میڈیا پر ڈال دیا

ویب ڈیسک : توہین عدالت کیس میں آج مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چوہدری نے سارا ملبہ میڈیا پر گرا دیا۔ انہوں نے عدالت میں اپنا جواب جمع کرواتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے میرا بیان سیاق و سباق سے ہٹ چلائے جس سے عدالت کے بارے میں منفی تاثر گیا۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ میں عدالت کی توہین کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا اور ایسا کبھی جانے انجانے میں بھی نہیں کیا۔
عدالت نے مسلم لیگ رہنما اور وفاقی وزیر طلال چوہدری کو توہین عدالت کے الزام میں نوٹس دیا ہوا ہے اور ان سے اس بارے جواب طلب کیا ہوا تھا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.