نواز شریف کی نااہلی، ووٹ کی پرچی ہر ڈاکا ڈالا گیا: مریم نواز

ویب ڈیسک : نوازشریف کو سیاست سے ہٹانے کے لئے کروڑوں ووٹروں کو بھی نااہل کر دیا گیا۔ ایسا کہنا تھا سابق نا اہل وزیر اعظم اور مسلم لیگ نے کے سابق سربراہ میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا۔ وہ سرگودھا میں ایک جلسہ سے خطاب کر رہی تھی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم ابھی تک آمریت کے اندھیرے مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کو سینیٹ کے انتخابات سے نکال باہر کیا گیا ہے۔ انہوں نے سرگودھا کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آج آپ کی عدالت میں نواز شریف کا نہیں پاکستان کا مقدمہ لائی ہوں۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کو پہلے وزارت اعظمیٰ سے فارغ کیا بعد ازاں ان کو پارٹی کی صدارت سے بھی ہاتھ دھونا پڑے۔ ان پر غیر قانونی اثاثے رکھنے کا الزام ثابت ہو چکا ہے ۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.