احمد چیمہ کے انکشافات ، پراپرٹی ٹائکون کے بھائی گرفتار

ویب ڈیسک : بڑی خبر آگئی سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے دوران گرفتاری انکشافات کے بعد نیب نے شاہد شفیق کو گرفتار کر لیا۔ شاہد شفیق پیراگون ہاﺅسنگ سوسائٹی کے چئیرمین کے بھائی ہیں۔ احد چیمہ کو نیب نے پنجاب گورنمنٹ کی آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن کے الزامات پر گرفتار کیا تھا۔
احد چیمہ جو کہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی کے عہدے پر فائز تھے چند روز پہلے نیب کے ہاتھوں گرفتار ہوئے۔ پنجاب بھر کی سنئیر بیوروکریسی احد چیمہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے سڑکوں پر نکال آئی ہے اور حکومت اور نیب پر احد چیمہ کی رہائی کے لئے دباﺅ ڈالا جا رہا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.