پی ایس ایل سیزن تھری: پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو دھول چٹا دی

سپورٹس ڈیسک ؛ دبئی میں چل رہی پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کے پہلے مرحلے میں ہو رہے آج ایک اہم میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی جیت درج کروا لی۔ پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اووروں میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 32 گیندوں پر 53 رنز بنائے ۔ جس میں 3 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔ اسلام آباد کے کپتان فہیم اشرف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ابتدا ءہی سے مشکلا ت کا شکار رہی اور یکے بعد دیگرے وکٹیں کھونے کے ساتھ شکست کے قریب تر ہوتی گئی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئی بھی بلے باز پشاور زلمی کے باﺅلرز کا جم کر مقابلہ نہ کر سکا۔ پشاور زلمی کی جانب سے عمید آصف نے چار اووروں میں 23رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کی۔
فہیم اشرف ایک بار پھر پشاور کا اکیلے مقابلہ کرتے نظر آئے اور انہوںنے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور اپنی ٹیم کو مزید رسوائی سے بچانے کی کوشش کرتے رہے۔ انہوں نے صرف 29 گیندوں پر 2چھکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری اسکور کی لیکن وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نا بچا سکے۔ پشاور زلمی نے یہ میچ 34 رنز سے جیت لیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.