پی ایس ایل سیزن تھری: روایت برقرار، لاہور قلندرز کو کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے ہاتھ ذلت آمیز شکست

سپورٹس ڈیسک : پا کستان سپر لیگ کا تیسرا سیزن شروع ہوچکا، لاہور قلندرز اپنا دوسرا میچ کھیل چکے لیکن لاہور قلندرز نے اپنی بری پرفارمنس اور ہار کی روایت کو پی ایس ایل کے تیسرے سیزن میں بھی برقرار رکھا۔ پہلے میچ میں نو آموز ٹیم ملتان سلطان کے ہاتھوں ابتدائی میچ میں ڈرامائی شکست کے بعد لاہور قلندرز کو کوئٹہ گلیڈیئیٹرز کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کوئٹہ گلیڈیئیٹرز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کروائی ۔

 

لاہور قلندرز کا آغاز ہمیشہ کی طرح بہتر رہا لیکن پھر وہی ہوا جو ہمیشہ سے ہوتا آیا ایک کے بعد ایک وکٹوں کی لائن لگ گئی۔ گرتے پڑتے لاہور قلندرز کی ٹیم نے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز سکور کئے۔ کپتان برینڈ ن مکلم نے سب سے زیادہ 30 رنز بنائے۔ کوئٹہ گلیڈیئیٹرز کی طرف سے آرچر نے 23 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کی۔
120 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈیئیٹرز نے انتہائی پر اعتماد آغاز کیا ۔ اسد شفیق اور شین واٹسن نے 92 رنز کی اوپننگ پراٹنرشپ قائم کی اور لاہور قلندرز کو جیت کا کوئی موقع بھی نہ دیا۔

 

شین واٹسن نے 42 رنز گیندوں پر 5 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 66 رنز بنائے۔ کوئٹہ گلیڈیئیٹرز نے یہ میچ 9 وکٹوں سے باآسانی جیت لیا۔ کوئٹہ گلیڈیئیٹرز نے 120 رنز کا ہدف محض 14 اووروں میں حاصل کر لیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.