شام میں بمباری، 120 بچوں سمیت 500 سے زائد شہید

ویب ڈیسک – شام میں جاری خانہ جنگی نے ملک شام کو کھنڈر میں تبدیل کر دیا ہے۔ حالیہ واقعات میں شام کے شہر غوطہ پر شامی صدر بشارالاسد کی سرکاری فوج نے شدید بمباری کی۔ ایک ہفتے تک جاری رہنے والی قیامت خیز بمباری کے نتیجہ میں اب تک 500 سے زائد شہری چاں بحق ہو گئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 121 سے زائد ننھے بچے بھِی شامل ہیں۔ جبکہ ہزاروں شہری شدید زخمی ہیں۔

غوطہ شہر میں ہر طرف دھول اور دھنویں کے گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔  سیرین آبزرویٹری گروپ کے مطابق بمباری شام اور روسی جیٹ طیارے کررہے ہیں تاہم روس اس بمباری میں براہ راست شمولیت سے انکار کررہا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.