یمن میں مسلح گاڑیوں کا بموں سے حملہ

ویب ڈیسک –  یمن کے شہر عدن میں بم سے مسلح 2 گاڑیوں سے کئے گئے حملے میں 6 فوجی ہلاک اور شہریوں سمیت 44 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس چوکیوں سے موصول معلومات کے مطابق بم سے مسلح 2 گاڑیوں کو عدن کے علاقے تل تواحیہ میں انسداد دہشتگردی فورسز کی عمارت کے سامنے اڑا دیا گیا۔

سرکاری ذرائع کی طرف سے دھماکے کے بارے میں تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا اور حملے کی ذمہ داری بھی تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔

Source 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.