یونائیٹڈ نے میدان مار لیا، سلطانز کو پی ایس ایل کی پہلی شکست

سپورٹس ڈیسک : پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کا چھٹا میچ اسلام آباد یونائیٹڈا ور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا گیا۔ جسے اسلام آباد یونائیٹڈ نے اس سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت لیا۔ آج پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطان کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ملتان کی پوری ٹیم 19.5 اووروں میں 113رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ کپتان شعیب ملک نے سب زیادہ 35 رنز بنائے۔ رومان رئیس نے 14رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کی۔
113رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو ابتداءمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور 65کے سکور پر اس کے 5 کھلاڑی پویلئین واپس لوٹ گئے۔ اس موقع پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسین طلعت نے ذمہ داری کا مطاہرہ کرتے نہایت عمدہ بیٹنگ کی اور ناقابل شکست 48رنز بنائے۔ ان کا ساتھ فہیم اشرف نے دیا اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت سے ہمکنار کیا۔ ملتان سلطانز کے عمران طاہر نے 19رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں ۔
حسین طلعت کو عمدہ بیٹنگ کی بناءپر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
پی ایس ایل کا ساتواں میچ پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جارہا ہے اور پشاور زلمی اس وقت بیٹنگ کر رہے ہیں۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *