مسلم لیگ ن کی باگ ڈور کون سنبھالے گا؟ نواز شریف کا بڑا اعلان

ویب ڈیسک : بالآخر وہ خبر آگئی جس کا سب کو انتظار تھا کہ آخر نوازشریف کی پارٹی عہدہ سے فراغت کے بعد کون مسلم لیگ ن کا صدر ہو گا۔ اس بارے کئی دن سے قیاس آرائیاں چل رہی تھیں۔ کوئی مریم نواز کا نام لے رہا تھا اور کوئی بیگم کلثوم نواز کا۔ لیکن بہت سوچ بچار اور صلاح مشورے کے بعد سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے پنجاب کے وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف کو قائم مقام صدر بنانے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

میڈیا ذرائع کا بھی یہی کہنا ہے کہ ن لیگ نے شہباز شریف کو پارٹی کا قائم مقام صدر بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں باقاعدہ منظوری دی جائے گی۔
میاں نواز شریف نے شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات میں فیصلہ کیا ہے کہ فی الحال شہباز شریف کو قائم مقام صدر بنایا جائے گا اور اس کی منظوری 27 فروری کو مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے لاہور میں ہونے والے اجلاس میں دی جائے گی اور عام انتخابات سے قبل مسلم لیگ (ن) کے پارٹی انتخابات میں شہباز شریف کو باقاعدہ صدر بنا دیا جائے گا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *