مدرسوں کے بچے ہمارے بچے ہیں : عمران خان
یہ خبر لائیک کریں

ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے مدرسہ حقانیہ کو دی جانے والی فنڈنگ کے دفاع میں کہا ہے کہ وہ پڑھنے والے بچے ہمارے اپنے بچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کی ایلیٹ ان غریب بچوں کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مدرسوں میں پڑھنے والے 25 لاکھ بچوں کی آج تک کسی نے فکر نہیں کی۔ اس ملک کے صرف 8 لاکھ بچے انگلش میڈیم سکولوں میں پڑھتے ہیں اور وہی تمام اچھی نوکریوں اور وسائل پر چھائے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ ان غریب بچوں کو اچھی سہولیات دی جائیں تاکہ آنے والے کل میں یہی بچے انہیں مدرسوں سے نکل کر جج، ڈاکڑ اور انجنئیر بنیں۔ چئیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کسی حکومت نے ان لاکھوں بچو ں کو قومی دھارے میں لانے کی کوشش کی ہے اور مجھے بہت دکھ ہوتا ہے جب لوگ اس کی حقیقت جانے بغیر تنقید کرتے ہیں۔

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *