زلمی ہوئے فتح سے محروم، کراچی کنگز کی 5وکٹوں سے جیت

سپورٹس ڈیسک: پاکستان سپر لیگ کے ساتویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد5وکٹوں سے ہرا دیا۔ آج ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا پشاور زلمی کا فیصلہ بھاری پڑ گیا اور پشاور زلمی کی ٹیم جو ابتداءہی سے لڑکھڑاتی رہی اپنے مقررہ 20 اووروں میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 131رنز ہی بنا پائی۔ زلمی کے 8کھلاڑی 10کے ہندسے کو بھی نہ پہنچ سکے۔ ڈوائین براوو نے سب سے زیادہ 71 رنز بنائے اور نا ٹ آﺅٹ رہے۔ کراچی کنگز .کی جانب سے محمد عامر اور شاہد آفریدی نے 2, 2 وکٹیں حاصل کی

کراچی کنگز نے جب 131 رنز کا تعاقب شروع کیا تو ابتداءمیں خرم منظور کی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا لیکن بعد میں آنے والے بلے بازوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔ پشاور زلمی کی جانب سے کرس جورڈن اور ابتسام شیخ نے اگرچہ 2, 2و کٹیں لیں مگر وہ اپنی ٹیم کو جیت نا دلوا سکے۔ آج ہوئے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطان کو شکست دی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *