
شہبازشریف ن لیگ کے صدر ، سربراہ مریم نواز، فیصلہ ہو گیا
ویب ڈیسک – پاکستان مسلم لیگ(ن) نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کو پارٹی صدر بنانے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔ پارٹی کے سابق صدر اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے اپنے چھوٹے بھائی شہباز شریف کو پارٹی صدر بنانے کیلئے اپنی اہلیہ کلثوم نواز اور صاحبزادی مریم نواز کو منا لیا۔ شہبازشریف پارٹی صدر ہوں گے اس بات کا اعلان کل 27 فروری کو کیا جائے گا۔
شہباز شریف کے پارٹی صدر بننے میں سب بڑی رکاوٹ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز تھیں جنہیں بہرحال سابق وزیراعظم نواز شریف نے کسی طور منا لیا ۔ نوازشریف نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کو پارٹی سربراہ بنانے کیلئے پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے مشاورت کی تھی۔زیادہ تر سینئر رہنماؤں کا مشورہ یہی تھا کہ پارٹی کو ٹوٹ پھوٹ سے بچانے کیلئے میاں شہبازشریف کو پارٹی صدر نامزد کردیا جائے تاکہ مسلم لیگ(ن) کے اندر چوہدری نثار علی خان کی شکل میں پیدا ہونے والی بغاوت کو دبایا جاسکے۔