ہنڈا نے پاکستان میں 250سی سی موٹرسائیکل متعارف کروا دی

ویب ڈیسک – اگر آپ ہیں موٹر سائیکل کے شوقین تو آپ کے لئے ایک بڑی خبر، پاکستان میں موٹر سائیکل بنانے والی سب سے بری کمپنی ہنڈا اٹلس نے پاکستان میں 250 سی سی موٹرسائیکل متعارف کروا دی ہے۔ گزشتہ سال ہنڈا نے پاکستان میں 150 سی سی موٹرسائیکل بھی متعارف کروائی تھی۔

پچھلے سال بینیلی نے بھی 250 سی سی موٹرسائیکل پاکستان میں متعارف کروائی تھی جسے کافی پذیرائی ملی تھی۔ ہنڈا کمپنی نے اس موٹرسائیکل کی قیمت 6 لاکھ 40 ہزار روپے رکھی ہے ۔ ہنڈا نے یہ موٹرسائیکل بینیلی اور سوزوکی کو ٹکر دینے کے لئے متعارف کراوئی ہے۔ حالانکہ بینیلی اور سوزوکی دونوں کی 250 سی سی کیٹیگری کی موٹربائیکس کی قیمت ہنڈا کی اس موٹربائیک سے کم ہے۔

پاکستان میں بڑھتی ہوئی چائینیز مگر اچھے ڈیزائین کی حامل موٹربائیکس کو مقابلہ دینا ہنڈا کے لئے نسبتاً آسان ہو گا اس کی بنیادی وجہ مارکیٹ میں ہنڈا کا نام اور عام آدمی کا ہنڈا پر اعتماد ہے۔

Honda cb 250F کی قیمت اور پاور دیکھنے کے لئے کلک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *