
پی ایس ایل سیزن تھری: بڑا مقابلہ، کراچی اور لاہور کا ٹکرا
ویب ڈیسک – پاکستان سپر لیگ سیزن تھری میں آج کے دن صرف ایک ہی میچ کھیلا جائے گا اور اس میچ کو میچ آف دی ٹورنامنٹ کہا جائے تو غلط نہ ہو گا کیونکہ یہ مقابلہ کراچی اور لاہور میں، اس مقابلے کا سب شائقین کو شدت سے انتظار تھا۔ سوشل میڈیا پر کراچی کنگز اور لاہور گلندرز کے پرستار اپنی اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے میں لگے ہیں ۔ ابھی میچ شروع ہونے میں کچھ گھنٹے باقی ہیں لیکن شائقین کا جوش و خروش اپنے عروج پر ہے۔
کراچی کنگز کی ٹیم اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر 2 میچ جینتے کے بعد سے اوپر ہے جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم بھی 2 میچ کھیل چکی ہے اور دونوں میچوں میں بری طرح شکست کھانے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے ہے۔ کراچی کنگز کو عماد وسیم، محمد عامر، شاہد آفریدی اور روی بوپارہ جیسے مایہ ناز کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں جبکہ لاہور میں برنڈن مکلم، عمر اکمل اور یاسر شاہ جیسے جادوگر سپنر موجود ہیں۔
دیکھنا یہ ہے کہ کون سی ٹیم آج جیت کر اپنے شائقین کو تحفہ دیتی ہے۔ کراچی کنگز اور لاہور قلندرزکا میچ دبئی کر کٹ سٹیڈیم سے رات 8 بجے براہ راست دکھایا جائے گا۔