شام میں 30 دن کی جنگ بندی، قرارداد منظور

ویب ڈیسک – شام میں جاری جنگ کے دوران اب تک ہزاروں شہری جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ ملک کا نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ شام صدر بشارالاسد کی حامی فوج کی جانب سے فضائی بمباری سے ملک کے اکثر شہر کھنڈر میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ لیکن اب غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے متفقہ طور پر شام میں 30دن کے لیے فائربندی کی قرارداد منظور کر لی ہے۔یہ قرارداد دو روز قبل پیش کی گئی تاہم روس کی حمایت حاصل کرنے کے لیے اس کی منظوری میں تاخیر ہوئی۔ اس قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ”شام میں 30دن تک فائربندی رہے گی تاکہ امدادی سامان متاثرین تک پہنچ سکے اور زخمی شہریوں کو وہاں سے نکال کر ان کا علاج کیا جا سکے۔“

صرف غوطہ شہر میں ایک ہفتے تک جاری رہنے والی قیامت خیز بمباری کے نتیجہ میں اب تک 500 سے زائد شہری چاں بحق ہو گئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 121 سے زائد ننھے بچے بھِی شامل ہیں۔ جبکہ ہزاروں شہری شدید زخمی ہیں۔

غوطہ شہر میں ہر طرف دھول اور دھنویں کے گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔  سیرین آبزرویٹری گروپ کے مطابق بمباری شام اور روسی جیٹ طیارے کررہے ہیں تاہم روس اس بمباری میں براہ راست شمولیت سے انکار کررہا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *