لاہور کی اورنج ٹرین پہلی آزمائش میں کامیاب

ویب ڈیسک- اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ آج اورنج ٹرین کو پہلی بار آزمائشی طور پر چلایا گیا جس میں یہ ٹرین کامیاب رہی۔

 پاکستان کے شہر لاہور میں یہ منصوبہ چین کے تعاون سے تعمیر کیا جارہا ہے۔ اس منصوبے پر ایک ارب 60 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی اور ٹرین کے روٹ کی لمبائی 27.1 کلومیٹر ہوگی۔

اورنج لائن میٹرو ٹرین علی ٹاؤن، رائیونڈ روڈ سے شروع ہو کر براستہ ٹھوکر نیاز بیگ روڈ ، کینال ویو ، ہنجر وال ، وحدت روڈ ، چوپرجی ، لیک روڈ ، جی پی او، لکشمی چوک ، میکلورڈ روڈ، ریلوے سٹیشن ، سلطان پورہ ، یوای ٹی، باغبان پورہ، شالامار باغ ، پاکستان منٹ ، محمود بوٹی، سلامت پورہ ، اسلام پارک اور ڈیرہ گجرا ں نزد قائد اعظم انٹرچینج رنگ روڈ تک جائیگی۔ یہ پورا ٹریک شہر کے گنجان آباد اور مصروف کاروباری علاقوں سے گزرتا ہے ۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.