
مشرف نے کہا کوئی ایڈونچر نہ کریں تو بہتر ہے: ساروو گنگولی کا انکشاف
ویب ڈیسک – 2004 میں دورہ پاکستان کے دوران اس وقت کے صدر نے جنرل پرویز مشرف نے مجھے فون کر کے کہا کہ کوئی ایڈوینچر نہ کریں تو بہتر ہے۔ یہ انکشاف بھآرتی ٹیم کے سابق کپتان ساررو گنگولی نے اپنی کتاب میں کیا۔
سارو گنگولی نے سوانح حیات میں انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک رات اپنی سیکیورٹی ٹیم کو بتائے بنا لاہور کی گوالمنڈی فوڈ سٹریٹ سے کھانا کھانے چلے گئے اور جب وہ ہوٹل واپس پہنچے تو اس وقت کے پاکستانی صدر پرویز مشرف نے انہیں فون کرکے کہا کہ ایسے ایڈونچر نہ کریں تو بہتر ہے، پرویز مشرف نے انہیں سیکورٹی کو بتا کر ہوٹل سے باہر جانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے لکھا ہے کہ وہ بھیس بدل کر ہی لاہور میں گھومتے رہے۔ ہوٹل واپس آتے ہوئے ایک موٹر سائیکل سوار نے ان کی کار کا تعاقب کیا۔ گوالمنڈی فوڈ اسٹریٹ میں بھی ایک دکاندار نے انہیں پہچان لیا اور پیسے لینے سے انکار کر دیا۔ وہ اپنی ٹوپی سے اپنا چہرہ چھپائے ہوئے تھے۔