
لاہور قلندرز کو کراچی کنگز کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست
ویب ڈیسک : کراچی بمقابلہ لاہور، دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والا ہر مقابلہ کانٹے کا مقابلہ ہوتا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے سیزن تھری میں آج بڑا میچ ہوا کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان جسے کراچی کنگز نے 27رنز سے جیت لیا۔ آج ٹاس جیت کر کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو کراچی کنگز کا آغاز متاثر کن نہ تھا اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہی۔ لاہور قلندرز کے باﺅلروں سنیل نارائن اور یاسر شاہ نے کراچی کنگز کے بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔
ایک طرف لاہور قلندرز کے دونوں باﺅلز وکٹیں اڑاتے رہے تو دوسری طرف کراچی کنگز کے کپتان روی بوپارہ نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور ناقابل شکست 50 رنز کی بدولت اپنی ٹیم کا سکور 159 رنز تک پہنچا کر لاہور قلندرز کو ایک بڑا ٹارگٹ دیا۔ لاہور قلندرز کے سہیل خان نہایت مہنگے باﺅلر ثابت ہوئے انہوں نے اپنے 4 اووروں میں 45 رنز دیئے اور 2 وکٹیں حاصل کی۔
159 کے تعاقب میں لاہور قلندرز نے ایک مرتبہ پر اپنے روایتی کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلے ہی اوور میں سنیل نارائن واپس پویلین لوٹ گئے۔ ان کے بعد کپتان برنڈن مکلم اور فخر زمان نے کچھ دیر اچھی بیٹنگ کی اور لاہور قلندرز کو اچھی پوزیشن میں لا کھڑا کیا ۔ لیکن برنڈن مکمل کے آﺅٹ ہوتے ہیں لاہور قلندرز کی وکٹیں ریت کی دیوار ثابت ہوئیں ۔ لاہور کا کوئی بھی بلے باز شاہد آفریدی اور عماد وسیم کی گھومتی گیندوں کا مقابلہ نا کرسکا اور ایک کے بعد ایک واپس پویلین چلتے بنے۔ شاہد آفریدی نے 19 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔
پی ایس ایل سیزن تھری میں یہ کراچی کی لگاتار تیسری فتح جبکہ لاہور قلندرز کی مسلسل تیسری شکست ہے۔ لاہور قلندرز کی ٹیم اب تک ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نیچے ہے۔
OUT! 16.5 Tymal Mills to Yasir Shah
Watch ball by ball highlights at https://t.co/ib3FV3ET8Q#KKvLQ #HBLPSL #DilSeJaanLagaDe #Cricingif pic.twitter.com/63ASRBu3nE— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 26, 2018