شہباز شریف کی گرفتاری، تیاریاں مکمل ، لطیف کھوسہ کا دعویٰ

ویب ڈیسک – معروف قانون اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو گرفتار کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ احد چیمہ کی گرفتاری تو ابھی ابتداء ہے، احد چیمہ کے بعد شہباز شریف کی باری ہے۔

سابق گورنر لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے شکنجے میں پھنسنے کو تیار ہیں وہ بہت جلد سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔   واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ایک بیان میں خود کہہ چکے ہیں کہ اصل نشانہ وہ ہیں احد چیمہ تو ایک بہانہ ہے۔ یاد رہے کہ احد چیمہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں اور اسی وجہ سے ان کے گرد ممکنہ طور پر گھیرا تنگ ہو رہا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.