نواز شریف تاحیات قائد، شہباز شریف ن لیگ کے قائم مقام صدرمنتخب

ویب ڈیسک – مسلم لیگ ن کے مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس میں ن لیگ کی صدارت کے حوالے سے اہم فیصلہ ہوا۔ ہونے والے فیصلے کے تحت وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر ہوں گے ۔ یہ فیصلہ سنئیر قیادت کے متفقہ رائے کے بعد کیا گیا۔

جبکہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف جو کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے پہلے وزارت اعظمیٰ پر پارٹی عہدہ سے بھی نااہل قرار پا ئے ان کو مسلم لیگ ن کا تا حیات قائد منتخب کر لیا گیا۔ اس اجلاس  میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، نوازشریف ، مریم نواز اور حمزہ شہباز سمیت نون لیگ کی سینئر قیادت موجود تھی۔ شہباز شریف کو 6 مارچ کو مستقل پارٹی صدر منتخب کیا جائے گا۔ ن لیگ کی جنرل کونسل کا اجلاس 45 دن میں بلایا جائے گا ، خواجہ سعد رفیق، احسن اقبال اور زاہد حامد نے تائید کی۔ شاہد خاقان عباسی فیصلے کی تائید میں کھڑے ہو کر تالیاں بجاتے رہے۔

شہبازشریف ن لیگ کے صدر ، سربراہ مریم نواز، فیصلہ ہو گیا

شہباز شریف کے پارٹی صدر بننے میں سب بڑی رکاوٹ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز تھیں جنہیں بہرحال سابق وزیراعظم نواز شریف نے کسی طور منا لیا ۔ نوازشریف نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کو پارٹی سربراہ بنانے کیلئے پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے مشاورت کی تھی۔زیادہ تر سینئر رہنماؤں کا مشورہ یہی تھا کہ پارٹی کو ٹوٹ پھوٹ سے بچانے کیلئے میاں شہبازشریف کو پارٹی صدر نامزد کردیا جائے تاکہ مسلم لیگ(ن) کے اندر چوہدری نثار علی خان کی شکل میں پیدا ہونے والی بغاوت کو دبایا جاسکے۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.