پاکستان میں سستی ترین نسان ڈاٹسن گاڑی دھوم مچانے کو تیار

ویب ڈیسک – نسان ڈاٹسن گاڑی 80 کی دہائی میں پاکستان کی مقبول ترین گاڑی تھی۔ اور نسان کا نام پاکستان کی کار مارکیٹ میں ایک با اعتماد نام تھا۔ پھر اچانک ایک دہائی پہلے نسان گندھارا نے پاکستان میں اپنا پروڈکشن پلانٹ بند کر دیا۔ اب لگ بھگ 10 سال کے بعد نسان گندھارا ایک بار پھر پاکستان کی ابھرتی ہوئی کار مارکیٹ کا حصہ بننے کو تیار ہے۔ اس کے لئے نسان گندھارا بہت جلد مشہور زمانہ ڈاٹسن گاڑی نا نیا ماڈل ڈاٹسن گو متعارف کروا رہا ہے۔ یہ گاڑی پاکستانی مارکیٹ میں موجود سب سے سستی گاڑی سوزوکی مہران کو ٹکر دینے جا رہا ہے۔ نسان اپنی ڈاٹسن گو کو تقریباً 5 سے 6 لاکھ کے قریب قیمت میں متعارف کروانے کا ارادا رکھتی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق  گندھارا نسان لمیٹڈ پاکستان میں اپنے آپریشنز کو دوبارہ شروع کرنے والی ہے اور اس کا آغاز ایک سستی بجٹ گاڑی ڈسٹن گو کو متعارف کراکے کیا جاسکتا ہے۔
رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ اور انجنیئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ساتھ گندھارا نسان کی بات چیت کے بعد سرمیہ کاری کے معاہدے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔

ڈاٹسن گاڑی  1200 سی سی 1.2 لیٹر انجن کے ساتھ اس گاڑی میں یو ایس کنکٹیویٹی، ٹیوب لیس ٹائر، پانچ دروازے، خوبصورت ڈیزائن، تھری ڈی شیپ ہیڈ لائٹس، فرنٹ ڈرائیور ائیربیگ اور دیگر فیچرز نمایاں ہیں۔اس گاڑی کی پاکستان میں متوقع قیمت 5 لاکھ 60 ہزار روپے ہوسکتی ہے کیونکہ دنیا بھر میں یہ اسی قیمت پر فروخت کی جارہی ہے۔

Source

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *