کوئٹہ : ڈی ایس پی کی گاڑی پرحملہ 2 اہلکار جاں بحق

ویب ڈیسک – صوبہ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں سمنگلی روڈ پر ڈی ایس پی کی گاڑی پرگولیوں سے حملہ کیا گیا۔ حمل کی وقت ڈی ایس پی حمید اللہ دستی گاڑی میں موجود تھے لیکن وہ معجزانہ طور پر حملے میں محفوظ رہے لیکن دیگر 2 اہلکار اس حملے میں شہید ہوگئے۔

تفصیلا ت کے مطابق ڈی ایس پی حمید اللہ دستی سکواڈ کے ہمراہ اپنی بلٹ پروف گاڑی میں آفس جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار دہشتگردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ان کے سکواڈ میں شامل 2 پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تاہم وہ اوران کی اہلیہ بلٹ پروف گاڑی میں ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے –

دہشتگرد فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔ اس واقعہ میں ایک راہگیر بچے کو بھی گولی لگی جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔واقعہ کے بعد پولیس کی مزید نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ تاحال کسی بحی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.