پی ایس ایل سیزن تھری: کوئٹہ گلیڈیئیٹرز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ویب ڈیسک : پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کا نوواں میچ اب سے کچھ دیر بعد 9 بجے اسلام آباد یونائیٹڈ اورکوئٹہ گلیڈیئیٹرز درمیان کھیلا جائے گا۔ کوئٹہ گلیڈیئیٹرز نے ٹاس جیت کے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔
پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈیئیٹرز تیسرے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ پانچویں نمبر پر ہے۔ دونوں ٹیموں نے دو دو میچ کھیلے ہیں۔ اور دونوں ہی ٹیموں نے ایک ایک میچ کامیابی حاصل کی جبکہ ایک ایک میچ ہاری ہیں۔ جو ٹیم بھی آج کا میچ جیتے گی وہ ملتان سلطان کے ساتھ تیسری یا دوسری پوزیشن شئیر کرے گی۔
کراچی کنگز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سب سے اوپر ہے۔ انہوں نے تین میچ کھیلے اور تینوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.