عوام ہو جائیں مہنگائی کیلئے تیار حکومت نے کر دیا وار، پٹرول3روپے 56پیسےمہنگا

ویب ڈیسک : عوام ہو جائیں مہنگائی کے لئے تیار حکومت نے کر دیا وار، عوام پر پٹرول بم گرادیا،وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی جس کے بعد قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹی فکشن کے مطابق پٹرول3روپے 56پیسے اور ڈیزل2روپے62پیسے فی لٹر مہنگا جب کہ مٹی کا تیل 6روپے28پیسے اورلائٹ ڈیزل ایک روپے فی لٹر مہنگا کیا گیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 88 روپے7 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات12بجے ہوگا۔


اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھجوائی تھی حکومت کو بھجوائی تھی۔ جس میں پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 56 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 94 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 28 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.