کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت جاری، 2 جوان شہید

ویب ڈیسک : بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی جاری ہے۔ آج بھی بھمبر کے علاقہ میں بھارتی بلا اشتعال فائرنگ سے پاکستانی فوج کے 2جوان شہید ہو گئے۔ دونو ں جوان لائن آف کنٹرول کے ساتھ معمول کی ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے کہ بھارتی جنگی جنون کا شکار ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میںکہا گیا ہے کہ بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا اور کئی بھارتی چیک پوسٹیں تباہ کر دی گئیں ۔
شہید ہونے والوں جوانو ں کی شناخت سپاہی عامر حسین اور سپاہی منیر چوہان کے نام سے ہوئی ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.