لڑکا گنجا ہے، دلہن نے عین رخصتی کے وقت شادی سے انکار کر دیا

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست بہار میں پیش آیا ایک عجیب و غریب واقعہ جب دہلی سے تعلق رکھنے والے ایک ڈاکٹر کو اپنی شادی کے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ ہوا کچھ یوں کہ ڈاکٹر روی کمار جب بارات لے کر دوسرے گاﺅں پہنچے تو رخصتی کے وقت دلہن کی نظر ڈاکٹر صاحب کے سر پر پڑی جس پر کوئی بال ہی نہ تھا۔ بس پھر کیا تھا دلہن نے بارات کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا اور دلہے میں اپنا سا منہ لے کر بیٹھ گئے۔

دونوں خاندان کے لوگو ں نے دلہن کو منانے کی بہت کوشش کی لیکن دلہن نے یہ کہہ کر صاف انکار کر دیا کہ وہ ایک گنجے کے ساتھ شادی نہیں کرے گی۔ دلہا اور اس کا خاندان کافی مشکل میں تھا کہ پھر اسی گاﺅں کی دوسری لڑکی نے گنجے ڈاکٹر سے شادی کی حامی بھر لی اور دلہے میاں خالی ہاتھ گھر لوٹنے کی شرمندگی سے بچ گئے،

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *