کوئٹہ گلیڈیٹرزنے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

ویب ڈیسک: پی ایس ایل سیزن تھری کے پہلے مرحلے کے ایک میچ میں کوئٹہ گلیڈیٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ آج کوئٹہ گلیڈیٹرز نے ٹاس جیت کے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بینگ کی دعوت دی تو اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ 20 اووروں میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے۔ لوک رونچی نے سب سے زیادہ 26 گیندوں پر 43 رنز بنائے۔

جواب میں کوئٹہ گلیڈیٹرز نے 134 رنز کے ہدف کا تعاقب نہایت اعتماد کے ساتھ کیا اور مقررہ ہدف 18ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ کیون پیٹرسن نے کوئٹہ گلیڈیٹرز کی جانب سے سب سے زیادہ 48 رنز بنائے ۔ انہوں نے 3 چھکے اور 4 چوکے مارے۔
کوئٹہ گلیڈیٹرزکی ٹیم آج کی جیت کے بعد پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.