چوہدری نثار کےصاحبزادے بھی سیاست میں، ن لیگ کے ٹکٹ سے الیکشن نہیں لڑیں گے، دھماکہ خیز خبر

ویب ڈیسک : مسلم لیگ کے ناراض رہنما چوہدری نثار نے اپنے بیٹے تیمور نثار کو بھی سیاسی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا۔ تیمور نثار 2018 کے عام انتخابات میں حصہ لیں گے ۔ اہم ترین خبر یہ ہے کہ دونوں باپ بیٹا مسلم لیگ ن یا کسی اور پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑیں گے بلکہ آزاد حیثیت سے عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چوہدری نثار کے آزاد حیثیت سے الیکشن 2018 میں حصہ لینے کے فیصلہ کے بعد مسلم لیگ ن کی سینئیر قیادت نے اپنے دیرینہ رہنما چوہدری نثار کا متبادل دھونڈنا شروع کر دیا ہے۔

کچھ روز پہلے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی چوہدری نثار کو اپنی پارٹی میں شامل ہونے کی باقاعدہ دعوت دی تھی جس کا چوہدری نثار نے نفی میں جواب دیا تھا۔

source

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.