
شاہد مسعود ایک بھی دعوی سچ ثابت نہ کرسکے، تمام باتیں جھوٹ نکلیں
ویب ڈیسک : قصورمیں ہوئے بچیوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعات کے بعد اینکر پرسن شاہد مسعود نے ملزم عمران علی کے حوالے سے جو دعوے کئے تھے وہ ناصرف جھوٹ ثابت ہوئے بلکہ ڈاکٹر شاہد مسعود اپنا ایک بھی دعویٰ سچ ثابت کرنے میں ناکام رہے ۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کے الزامات کے بعد قائم کی جانے والی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ٹی وی اینکر پرسن نے زینب قتل کیس میں مجرم عمران پر سیاسی وابستگی کا الزام لگایا جو ثابت نہیں ہوسکا۔ وفاقی وزیر کا تعاون حاصل ہونے کے شواہد بھی تحقیقاتی کمیٹی کو نہیں ملے۔
اینکرپرسن ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے پروگرام میں قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی گئی زینب کے مجرم عمران سے متعلق کئی دعوے کیے تھے جن میں مجرم عمران کی سیاسی وابستگی، ڈیپ انٹرنیٹ پر فحش فلموں کے دھندے، بیرون ملک سے رقم ملنےاور 37 بینک اکاو¿نٹسجیسے سنگین الزامات شامل تھے۔