ویب ڈیسک: پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی سب سے بڑی کمپنی پاک سوزوکی موٹرز نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے پچھلے ایک سال میں دوسری بار اضافہ کر دیا ہے۔ نئے اضافے کے ساتھ سوزوکی کمپنی نے اپنی تمام گاڑیوں کی قیمت میں فی یونٹ 20,000 روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ 2018 سے ہو رہا ہے۔
جن گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گےا ہے ان میں سوزوکی مہران، ویگ نار، سوفٹ، کلٹس، راوی اور بولان گاڑیاں شامل ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ تمام گاڑیاں زیادہ تر مڈل کلاس طبقہ خریدتا تھا ۔ سال 2018 میں دوسری بار قیمتوں میں اضافے سے جو گاڑیاں پہلے ہی اپنی کوالٹی اور سہولیات کے حساب سے کافی مہنگی ہیں اب مزید مہنگی ہونے کے ساتھ متوسط طبقے کی پہنچ سے مزید دور جائیں گی۔