کوئٹہ گلیڈیٹرز آج پشاور زلمی سے ٹکرانے کو تیار

ویب ڈیسک : پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کا دسواں میچ آج رات 9 بجے دبئی میں کوئٹہ گلیڈیٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں نے اب تک 3, 3 میچ کھیلے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈیٹرز 3میچوں میں سے 2 میں کامیابی حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر ہے ۔

جبکہ پشاور زلمی نے اب تک 3 میچوں میں سے صرف ایک میں کامیابی حاصل کی اور زلمی ٹیم ٹیبل پر چوتھےنمبر پر ہے۔ یاد رہے کے پی ایس ایل کے دوسرے سیزن کا فائنل پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کے درمیان ہی ہوا تھا۔ میچ اب سے کچھ دیر بعد رات 9 بجے شروع ہو گا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.