سوزوکی کے بعد یاماہا نے بھی پاکستانی صارفین پر بجلی گرا دی

ویب ڈیسک : ملک میں پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوئے ابھی ایک دن بھی نہ گزرا تھا کہ عام صارف کے لئے ایک کے بعد ایک بری خبر آنے لگی ہے۔ آج ایک نجی چینل نے رپورٹ کیا کہ پاک سوزوکی موٹرز نے اپنی گاڑیوں کی قیمت میںفی یونٹ 20,000روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے ۔ اب خبر آئی ہے کہ موٹر سائیکل بنانے والی پاکستان کی دوسری سب سے بڑی کمپنی یاماہا نے بھی اپنی 125 سی سی کی موٹرسائیکل کی قیمت میں 15,000 روپے فی یونٹ تک کا اضافہ کر دیا ہے۔

یاما ہا کی 125 سی سی موٹر سائیکل جو کہ مارکیٹ میں پہلے تقریبا 1لاکھ 15 ہزار روپے میں دستیاب تھی اب وہ اضافہ کے بعد 1 لاکھ 30 روپے میں ملے گی۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک حالیہ اضافہ سے مہنگائی کا جو طوفان آنا متوقع تھا اس کے اثرات پہلے ہی دن نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ حکومت عام استعمال کی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹس لیتی ہے یا ان منافع خوروں کو کھلا چھوڑ دیتی ہے۔

Source

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.