
ملتان میٹرو پراجیکٹ، عمران خان بڑا ثبوت لے آئے
ویب ڈیسک : چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بڑا دھماکہ کر دیا۔ آج عمران خان نے اپنے ٹوئیٹر اکاﺅنٹ سے ملتان میٹرو بس پراجیکٹ کے حوالے سے چند اہم دستاویزات شئیر کیں۔
عمران خان نے ان دستاویزات کے ساتھ پیغام لکھا کہ: اب جھوٹ کون بول رہا ہے؟ ملتان میٹرو پراجیکٹ میں کرپشن کی تحقیقات کرنے والے چینی یا شہباز شریف؟ یہ چینی ریگولیٹری باڈی کیساتھ ستمبر 2016 میں کی جانے والی خط کتابت ہے۔ فیصل سبحان کے وجود سے انکار کرنے میں شہباز شریف کو ڈیڑھ برس کیسے لگ گیا؟
دیکھنایہ ہے کہ پنجاب حکومت عمران خان کے اس دعوے پر کےا رد عمل دیتی ہے۔
خود کو بچانے کیلئے شریفوں کی جانب سے تراشے گئے جھوٹ۔ شہباز شریف کا دعویٰ ہے کہ فیصل سبحان کا وجود ہی نہیں۔ یہ دستاویز بتا رہی ہیں کہ چینی حکام نے میریٹ ہوٹل میں فیصل سے تفتیش کی اور اسکی کمپنی سے متعلق معلومات کیلئے ایس ای سی پی سے رابطہ کیا۔ pic.twitter.com/hMeQfi7YpI
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 1, 2018
اب جھوٹ کون بول رہا ہے؟ ملتان میٹرو پراجیکٹ میں کرپشن کی تحقیقات کرنے والے چینی یا شہباز شریف؟ یہ چینی ریگولیٹری باڈی کیساتھ ستمبر 2016 میں کی جانے والی خط کتابت ہے۔ فیصل سبحان کے وجود سے انکار کرنے میں شہباز شریف کو ڈیڑھ برس کیسے لگ گیا؟ pic.twitter.com/8wI1FCtdz1
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 1, 2018