عاطف اسلم کا بھارتی پروڈیوسر کو ٹکا سا جواب

ویب ڈیسک : پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم نے بھارتی پروڈیوسر کو ایک گانا پروموٹ کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ عاطف کا انکار بھارتی فلم انڈسٹری میں پاکستانی فنکاروں اور ٹیکنیشنوں پر پابندی کے بعد سامنے آیا ہے۔ گزشتہ ماہ بھارتی سیاستدان بابل سپریو کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا جسے ہندی سینما ایسوسی ایشن نے قبول کر کے ایک نوٹیفیکشن کے ذریعے بھارتی فلم انڈسٹری میں کسی بھی قسم کے پاکستانی فنکار کے کام پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

عاطف اسلم نے بھارتی فلم داس دیو کے لئے ایک گانا سہمی ہے دھڑکن گایا تھا۔ جسے فلم کے پروڈیوسر سنجیو کمار نے عاطف کو پروموٹ کرنے کے لئے کہا تھا جس پر عاطف نے سنجیو کمار کو صاف انکار کر دیا۔
یاد رہے کے عاطف اسلم کے ساتھ راحت فتح علی خان اور دیگر کئی گلوکار اور فنکار اس وقت بالی وڈ فلم انڈسٹری کا لازم و ملزوم حصہ ہیں اور ساتھ ہی ساتھ پاکستانی فنکار وں کو بھارت میں کافی پسند بھی کیا جاتا ہے۔

Source

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.