پی ایس ایل: آج دو میچ، کراچی کا مقابلہ ملتان سے جبکہ قلندرز کا یونائیٹڈ سے ٹاکرا

ویب ڈیسک – پاکستان سپر لیگ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے۔ ملتان سلطانز کا مقابلہ ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست کراچی کنگز سے ہو گا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم لاہور قلندرز کے خلاف ان ایکشن ہو گی۔

دِن کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز کو ناقابل شکست کراچی کنگز کا چیلنج درپیش ہوگا۔ سپر لیگ کا یہ سپر میچ شام ساڑھے چار بجے شروع ہو گا۔ دوسرے مقابلے میں لاہور قلندرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ سے جوڑ پڑے گا۔ قلندرز کو پی ایس ایل تھری میں پہلی فتح کی تلاش ہے۔ میکلم الیون اب تک ہونے والے تینوں میچز میں ناکام رہی ہے۔ آج کے میچ میں کس ٹیم کا پلڑا بھاری رہتا ہے رات نو بجے پتہ چل جائے گا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.