
دنیا کی طاقتور ترین افواج، پاکستان کا 13واں نمبر
ویب ڈیسک : گلوبل فائر پاورنامی ویب سائٹ نے دنیا کی طاقتور ترین افواج کی ایک فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان کی فوج کو 13واں نمبر دیا گیا ہے۔ امرکہ پہلے، روس دوسرے اور چین تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔ پاکستان کے پڑوسی ملک اور دشمن بھارت کا ایک اس فہرست میں چوتھا نمبر ہے۔
گلوبل فائر پاور ویب سائیٹ نے ایک سروے کیا جس میں دنیا ک 133 ممالک کی افواج اور عسکری طاقت کا جائزہ لیا گیا۔اس سروے میں تمام ممالک کی عسکری طاقت ، اسلحے کی مقدار ، وسائل اور جغرافیائی حالات کے پیش نظر ان کے استعمال کو بنیاد بنایا ہے ۔
پاکستانی فوج کو زمین ، فضا اور پانی میں بہتری عسکری صلاحیتوں کے مظاہرے کے بعد یہ درجہ بندی دی گئی ہے ۔ 2017 کی درجہ بندی کے دوران پاکستان کو 0٫3287٫0٫000 کا سکور ملا ۔
بھارت کی فوج کو اس فہرست میں چوتھے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ بھارتی فوج کے پاس 42 لاکھ سے زائد مسلح افواج موجود ہیں جبکہ دنیا کی سب سے مضبوط اور طاقتور بری فوج کا اعزاز حاصل ہے۔