پی ایس ایل کے پہلے سپر اوور میں اسلام آباد یونائیٹڈ فاتح

ویب ڈیسک – اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو سپر اوور میں ہرا دیا۔ یہ پاکستان سپر لیگ کا پہلا سپر اوور تھا۔ اس سے پہلے دونوں ٹیموں کے درمیان میچ برابر ہو گیا تھا۔ لاہور قلندرز کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے 121 رنز کے تعاقب میں 20ویں اوور میں 121 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔

میچ کا فیصلہ سپر اوور پر ہوا ۔ سپر اوور میں لاہور نے 15 رنز بنائے اور اس کا ایک کھلاڑی آئوٹ ہوا۔ جواب میں اسلام آباد یونائیٹد کے اندرے رسل نے سپر اوور کی پانچویں گیند پر چھکا مار کر اپنی ٹیم کو جیت دلوا دی۔

یہ لاہور قلندرز کی مسلسل چھٹی شکست ہے اور پی ایس ایل سیزن کا یہ چوتھا میچ لگاتار ہارے ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *