پاکستان، سینٹ انتخابات کی پولنگ آج ہو رہی ہے

ویب ڈیسک: پاکستان کی پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا “سینیٹ” کی 52 نشستوں پر نئے سینیٹرز کا انتخاب کے لئے ووٹنگ آج ہو رہی ہے۔ چاروں صوبائی اسمبلیوںاور قومی اسمبلی کے اراکین نئے سینیٹرز کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کے عمل میں آج حصہ لیں گے۔

52 نشستوں کے لئے سینیٹ انتخابات کا میدان کل سجے گا ، پنجاب ، سندھ کی 12،12، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی 11،11سیٹوں پر مقابلہ ہوگا۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار آزاد حیثیت سے حصہ لیں گے۔نومنتخب سینیٹرز 11 مارچ کو ریٹائر ہونے والے سینیٹروں کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ایک بڑی تعداد آزاد امیدواران کی ہے ان میں زیادہ تر وہ امیدوار بھی شامل ہیں جنہیں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی طرف سے نامزد کیا گیا تھا لیکن سپریم کورٹ کی طرف سے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کو پارٹی صدارت کے لیے نااہل قرار دیے جانے کے بعد الیکشن کمیشن نے انہیں آزادانہ حیثیت میں سینیٹ انتخاب میں حصہ لینے کی اجازت دے دی تھی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق خالی ہونے والی 52 نشستوں کے لیے 135 امیدوار انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں جن کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی، تحریکِ انصاف اور قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں نمائندگی رکھنے والی دیگر جماعتوں سے ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.