شام میں امریکی بمباری، پانچ شہری جاں بحق

ویب ڈیسک : دمشق میں سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے بتایا ہے کہ نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے شمال مشرقی شہر حسکہ کے نواحی علاقے الصفاوی پر بمباری کی ہے۔

اس حملے میں تین عام شہری جاں بحق اور  دو دیگر شدید زخمی ہوگئے۔
منگل کی شام بھی امریکی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے شام کے مشرقی شہر دیرالزور میں اس مقام پر بمباری جہاں دہشت گردی کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے پناہ گزین مقیم تھے۔ اس حملے میں تیس بے گناہ شہری مارے گئے تھے۔

پچھلے چند روز کے دوران شام کے مختلف علاقوں پر امریکی بمباری میں کم سے کم پچاس عام شہری مارے جاچکے ہیں۔

Source

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.