انسدادمنشیات سنٹر میں آگ لگنے سے 30افراد زندہ جل گئے

ویب ڈیسک: آزربائیجان کے شہر باکومیں ایک سرکاری انسداد منشیات سنٹر میں آگ لگنےسے 30 افراد ہلاک جب کہ کئی زخمی ہو گئے ہیں۔آزربائیجان کے ارالحکومت میں انسداد منشیات سنٹر کی بلڈنگ میں آگ لگ گئی ، حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ہلاکتیں دھواں جمع ہونے کے بعد دم گھٹنے سے ہوئیں۔

فائر برگیڈ کے عملے نے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
ابھی تک عمارت میں آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔

source

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.